جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شوہر نے رشوت خور بیوی کو دنیا کے سامنے کیسے بے نقاب کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر حیدر آباد میں شوہر اپنی بیوی کی رشوت خوری کی عادت سے اس قدر تنگ آگیا کہ اسے دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ٹھان لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریپاد کی بیوی دیویا جیوتی منی کونڈا میونسپلٹی میں بطور ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر کام کرتی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ چھوٹے سے چھوٹے کام کیلیے بھی رشوت وصول کرتی ہیں۔

دیویا جیوتی روزانہ رشوت کی مد میں حاصل کیے گئے لاکھوں روپے گھر منتقل کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا شوہر سے جھگڑا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

سریپاد نے دیویا جیوتی کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن سرکاری ملازمہ نے رشوت خوری جاری رکھی۔ وہ دفتر سے لاکھوں روپے لا کر گھر میں مختلف جگہوں پر چھپا دیتی۔

ایک دن سریپاد نے غصے میں آکر گھر میں چھپائے گئے پیسوں کی ویڈیو ریکارڈ کی اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ ویڈیو میں نوٹوں کے بنڈل کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ویڈیو پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ملازمہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں