جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دنیا کا امیرترین خاندان، 4 ہزار کروڑ کے محل اور 700 کاروں کا مالک

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی کا النیہان خاندان دنیا کا امیر ترین خاندان ہے، شاہی خاندان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 300 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شاہی خاندان کے افراد پاس جو اثاثے ہیں ان میں صدارتی محل، نجی جیٹ طیارے، فٹ بال کلب، تیل کے ذخائر اور بہت کچھ شامل ہیں، النیہاں خاندان جس محل میں رہتا ہے اس کی قیمت 4000 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ فیملی کے پاس 700 اعلیٰ ترین کاریں بھی ہیں۔

اس خاندان کے افراد نے دنیا کی نامور کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے جس میں ریحانہ کی فینٹی اور ایلون مسک کی اسپیس ایکس بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

جی کیو ایک رپورٹ کے مطابق النہیان خاندان کے صدارتی محل کی مالیت 4,078 کروڑ روپے ہے، اس خاندان کے سربراہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان ہیں۔ ان کے 18 بھائی، 11 بہنیں، نو بچے اور 18 پوتے ہیں۔

النہیان خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات

النہیان شاہی خاندان دنیا کے تیل کے تقریباً چھ فیصد ذخائر کا مالک ہے، خاندان نے کئی معروف کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی، جن میں مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب، ریحانہ کا بیوٹی برانڈ فینٹی، اور ایلون مسک کا اسپیس ایکس شامل ہیں۔

یہ خاندان ابوظہبی میں واقع قصر الوطن صدارتی محل کا مالک ہے جو تقریباً 94 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، النہیان خاندان کے پاس 350,000 کرسٹل سے بنا ایک فانوس بھی ہے۔

صدر کے بھائی تہنون بن زاید النہیان خاندان کی چیف انویسٹمنٹ کمپنی کے سربراہ ہیں، جس کی مالیت 235 ارب ڈالرز ہے۔

ابوظہبی کے حکمران کے چھوٹے بھائی شیخ حمد بن حمدان النہیان کے پاس 700 سے زائد کاروں کا مجموعہ ہے، جس میں دنیا کی سب سے بڑی ایس یو وی سے لیکر فراری اور میک لارن تک شامل ہے، شاہی خاندان پیرس اور لندن سمیت پوری دنیا میں لگژری جائیدادوں کا مالک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں