جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

پرانی گاڑیوں کا استعمال ترک کرنے والوں کیلیے مراعات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے وہیکل فلیٹ ماڈرائنائزیشن پالیسی (وی ایف ایم پی) پر عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وی ایف ایم پی کا مقصد پرانی گاڑیوں کے استعمال کو بتدریج ختم کرنا ہے جس سے نہ صرف سڑکوں کی حفاظت ہوگی بلکہ ماحول کو بھی تحفظ ملے گا۔

وی ایف ایم پی کے تحت حکومت اُن شہریوں کو مراعات دے گی جو پرانی گاڑیوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ شہریوں کو موٹر وہیکل ٹیکس میں بھی رعایت ملے گی۔

- Advertisement -

اس سہولت سے وہ افراد استفادہ حاصل کر سکیں گے جو 15 سال پرانی گاڑیوں کے مالک ہیں۔ ان کیلیے سہ ماہی ٹیکس پر جرمانے بھی معاف کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ وی ایف ایم پی پر عملدرآمد کے دو سال کے اندر پرانی گاڑیوں کا استعمال چھوڑنے والے افراد ہی سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر ایلم برتی نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 سال پرانی گاڑیاں رکھنے والے شہری اگر پالیسی پر عملدرآمد کے دو سال کے دوران نئی گاڑیوں پر منتقل ہو جاتے ہیں تو وہ لائف ٹیکس میں تخفیف کے مستحق رہیں گے۔

وی ایف ایم پی کے تحت 15 سال سے زائد سرکاری گاڑیوں کا استعمال بھی ترک کیا جائے گا اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 52A کے تحت ان گاڑیوں کی تجدید کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ریاستی حکومت نے منصوبے کیلیے بجٹ میں 296 کروڑ (بھارتی روپے) مختص کر دیے جبکہ 37 آٹو میٹڈ ٹسٹنگ سنٹرس قائم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں