جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

ودیا بالن نے اپنے مداحوں کو دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ دیکھنے کیلیے مداحوں کو سینما گھر کا رُخ کرنے کی انوکھے انداز میں درخواست کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کی 17 سال بعد بھول بھولیاں فرنچائز میں واپسی ہوئی ہے جہاں وہ اس کی تیسری پیشکش میں نامور فلم اسٹار کارتک آریان اور اداکارہ ترپتی ڈمری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ودیا بالن نے 9 اکتوبر کو ’بھول بھلیاں 3‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر فرنچائز میں واپسی پر جذبات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ فلم میں شامل کرنے پر پروڈیوسر بھوشن کمار کا شکریہ ادا کرتی ہوں، 17 سال بعد واپسی پر انتہائی خوش ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ان 17 سالوں میں بھول بھولیاں نے مجھے بہت پیار دیا اور امید ہے کہ تیسری پیشکش اگلے 17 سالوں تک ایسا ہی کرے گی۔

45 سالہ اداکارہ نے جے پور میں فلم کی شوٹنگ کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ سے پرانا تعلق ہے، جیسا کہ کارتک آریان نے کہا کہ بھول بھولیاں 2 کی شوٹنگ یہاں کی گئی تھی جبکہ پہلی پیشکش کی مکمل شوٹنگ بھی جے پور میں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس جگہ اور ہمارا پرانا تعلق ہے اور اسی لیے آج ہم یہاں ٹریلر لانچ کر رہے ہیں۔

اس دوران ودیا بالن نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ یکم نومبر کو سینما گھر پہنچ جائیں ورنہ منجولکا آپ کو چھوڑے گی نہیں‘۔

یاد رہے کہ بھول بھولیاں 3 2007 اور 2022 میں ریلیز ہونے والی فلموں کا سیکوئل ہے۔ اس میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، ودیا بالن، وجے راز، مادھوری ڈکشٹ اور راجپال یادو شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں