معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو کراچی یونیوسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کر دی گئی۔
ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو فلاسفی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ چانسلر جامعہ کراچی کامران ٹیسوری نے ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پتہ چلا ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے اسٹیشن منیجر سے متعلق کچھ کہا، ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہوں گا کہ آپ کی شخصیت بڑی ہے درگزر کریں دل میں نہ رکھیں آپ جس مقصد کیلئے نکلے ہیں وہ بڑا ہے اور اسکا اجر اللہ دےگا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ مہاجر ہوں میرے اجداد اسلام کے نام پر بنے پاکستان کی خاطر سب کچھ چھوڑ کر آئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا مودی بُرا ہے لیکن بھارتی عوام اچھے اور پیار کرنے والے ہیں جنہوں نے تیسری مرتبہ مودی کو وزیراعظم بنوایا تو وہ کیسے اچھے ہوسکتے ہیں؟ میں کہتا ہوں مودی اور بھارت کے انتہا پسند ہندو ایک ہی ہیں انتہاپسند ہندو عکس ہیں مودی کا، ہاں بھارت میں کچھ لوگ اچھے بھی ہیں وہاں رہنے والے مسلمان اچھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا دل دیکھیں جنھوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دل کھول کر استقبال کیا عزت دی، سیکیورٹی مسائل نہ ہوتے تو بھارت کے 10لاکھ مجمع کے مقابلے میں 50لاکھ کر کےدکھاتے۔