جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

سونے کی قیمت ہزاروں‌ روپے کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

سونے کی دس گرام قیمت میں بھی 2572 روپے کم ہوئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کم ہوئی جس کے بعد سونا 2617 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر بڑھ گئی ہے، ڈالر 277.67 روپے سے بڑھ کر 277.72 روپے پر بند ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں