جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ کو دھچکا، ٹاپ بیٹر بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

کیوی ٹیم کے بہترین بیٹر اور دنیائے کرکٹ کے فیب فور میں شامل کین ولیم سن بھارت کے خلاف ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

سابق کپتان کیم ولیمسن دورہ بھارت سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوئے، دنیا کے ٹاپ بیٹرز میں سے ایک کو گروئن کی تکلیف سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوئی، وہ قومی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت کا سفر نہیں کریں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ سلیکٹر سیم ویلز نے بتایا کہ کین جمعہ کو کیوی اسکواڈ کے ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ یہیں رہ کر ری ہیب کریں گے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ آرام نہ کرنے کی صورت میں ان کی انجری سنگین بھی ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگر کین انجری سے صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگئے تو وہ بھارتی دورے کے آخری حصے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نیوزی لینڈ وائٹ بال ٹیم کے آل راؤنڈر مارک چیپ مین کو 17 رکنی اسکواڈ میں ولیمسن کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔

ویلز نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مارک ان پلیئز میں سے ایک ہیں جو اسپن بولنگ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور برصغیر میں ان کا ٹریک ریکارڈ اس کا ثبوت ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا، بلیک کیپس کی سری لنکا سے 2-0 کی شکست کے بعد بھارت میں کین ولیمسن کی غیر موجودگی نیوزی لینڈ کے لیے ایک اور سیریز شکست کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں