جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور فروخت: پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہورہا ہے، رواں سال سو ملین ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جاچکا ہے ، اقوامِ متحدہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔

- Advertisement -

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں رواں سال دس کروڑ ڈالر کا تابکاری مواد پکڑا جا چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ ۔

انھوں نے مزید کہا کہ مشرقی ہمسایہ ملک میں جوہری اور دیگر ریڈیو ایکٹیو مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے گہری اور سنجیدہ تشویش کا معاملہ ہونے چاہییں، انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کالیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔

خیال رہے سال 2021 میں بھی کالیفورنیم کی چوری کے تین واقعات سامنے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں