جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٹرمپ، پیوٹن رابطوں کا انکشاف، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی الیکشن کے قریب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان رابطوں کا نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے نئی کتاب میں دونوں کے درمیان رابطوں کا انکشاف کیا۔

کتاب کے متن کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ٹرمپ کی پیوٹن سے 7 بار گفتگو ہوئی، ٹرمپ نے کورونا وبا میں ٹیسٹ کٹس بھی پیوٹن کو خفیہ طور پر بھیجیں۔

- Advertisement -

نائب صدرکاملا ہیرس نے کہا کہ تازہ انکشاف سے ٹرمپ کی شخصیت ظاہر ہوگئی ہے، جب امریکی عوام ٹیسٹ کٹس کیلئے پریشان تھے ٹرمپ نے روسی آمرکی مدد کی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یہ معاملہ سامنے آنے پر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ باب ووڈورڈ نے کہانی بنائی، ایساکچھ نہیں ہوا، جبکہ کریملن نے بھی ٹرمپ پیوٹن ٹیلی فونک رابطوں کی خبر کی تردید کردی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے دن دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن والے دن دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

اگر میں صدر ہوتا تو ایسا نہیں ہوتا؟ ۔۔ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے گرفتار 27 سالہ ناصر احمد توحیدی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان شہری داعش کے نام پر صدارتی الیکشن کے دن حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں