ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان پر شکست اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے۔
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چوتھے دن کے اختتام پر 6 وکٹ کے نقصان152 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 115 رنز درکار ہیں، سلمان علی آغا41 اور عامر جمال 27 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
دوسری اننگز میں اوپنر عبداللہ شفیق کے پہلی بال پر کلین بولڈ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹرز کے آؤٹ ہونے کی جھڑی لگ گئی، صائم ایوب 25، سعود شکیل 29 اور شان مسعود محض 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
محمد رضوان 10، سابق کپتان بابراعظم5 بنا کر ایک بار پھر سے ناکام ثابت ہوئے، پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹرز انگلش بولرز کے سامنے اعتماد سے آری نظر آئے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 7 وکٹ پر 823 رنزبنا کرڈکلیئر کی، ہیری بروک نے شاندار ٹرپل سچنری اسکور کرتے ہوئے 317 رنز بنائے جبکہ جوروٹ نے 262 رنز کی میراتھن اننگز کھیلی۔
دریں اثنا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں پاکستان پر اننگ کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ آج کھانے کے وقفے کے بعد انگلینڈ نے سات وکٹوں پر 823 رنز بنا کر جب اننگ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تو اس کو میزبان ٹیم پر 267 رنز کی سبقت حاصل تھی۔
پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو آسان وکٹ بھی قومی بلے بازوں کے لیے مشکل ترین ثابت ہوئی اور آدھی سے زیادہ ٹیم صرف 82 رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے۔
View this post on Instagram
پہلی اننگ کے سنچری میکر عبداللہ شفیق کو تو رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ مل سکا جب کہ کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر ٹیم کی نیا بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے۔
بابر اعظم کا ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہوگیا اور مشکل وقت میں وہ صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ نوجوان اوپنر صائم ایوب نے بھی سینئرز کی دیکھا دیکھی پویلین کی راہ لی اور 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ٹیم کے اسکور میں صرف 10 رنز ہی بڑھا سکے۔
View this post on Instagram
نائب کپتان سعود شکیل 29 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ پہلی اننگ کے سنچری میکر سلمان آغا 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ نئے آنے والے بلے باز عامر جمال ہیں۔
پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 82 رنز ہے اور اسے اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی 185 رنز درکار ہیں جبکہ صرف 4 وکٹیں باقی ہیں۔
اس سے قبل آج جب چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کو ٹی 20 میچ میں بدل دیا اور تین گھنٹے کی بیٹنگ میں 379 رنز بنا ڈالے۔
View this post on Instagram
آج کے دن کی خاص بات ہیری بروک کی تیز ترین ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی چھٹی ڈبل سنچری تھی۔ بروک 322 گیندوں پر 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ان کی پہلی اور انگلینڈ کی جانب سے چھٹی ٹرپل سنچری ہے جب کہ انہوں نے ٹرپل سنچری بنا کر انگلش ٹیم کا 32 سالہ قحط بھی ختم کیا۔ جو روٹ 262 رنز پر سلمان علی آغاز کی وکٹ بنے۔ دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کے لیے چوتھی وکٹ پر ریکارڈ 452 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ بین ڈکٹ نے 84 اور زک کرولی نے 78 رنز کی اننگ کھیلی۔
View this post on Instagram
پاکستان نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو زیر کرنے کے لیے سات بولرز کا استعمال کیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور صائم ایوب نے دو، دو جب کہ شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تاہم تمام بولرز نے بلے بازوں کو 100 سے زائد رنز کا تحفہ دیا۔ نوجوان اسپنر ابرار احمد 35 اوورز 174 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جب کہ آج بخار کے باعث وہ میدان میں ہی نہیں اتر سکیں ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کے کپتان 151 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے جب کہ عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے اپنی کارکردگی سے قومی ٹیم کی کارکردگی کو گہنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور اس کی دو ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال جون میں فائنل کھیلیں گی۔
اس وقت بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کا چوتھا جب کہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔