جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

5 دن باقی ! انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے انکم  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے میڈیاسےغیررسمی گفتگو میں واضح کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد چالیس لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہوچکی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں14دن کی توسیع کی گئی ہے، جس کے مطابق 14اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس بار نے بھی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں