جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

کویتی فضائیہ کا جنگی جہاز گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی فضائیہ کا ایک ایف 18 جنگی جہاز گزشتہ روز تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا، جس کے باعث پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔

کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل حمد الصفر کا کہنا تھا کہ کویتی فضائیہ کا جنگی جہازتربیتی مشن پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیموں نے حادثے کی تفصیلات اور وجوہ کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل انڈونیشیا میں ایک مسافر طیارہ ٹیک آف سے کچھ لمحے قبل بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر پھسل گیا۔

رپورٹ کے مطابق کہ انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں پیر کے روز ایک طیارہ جس میں 48 افراد سوار تھے، رن وے سے پھسل گیا واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی جزیرہ نما پاپوا پہاڑی خطے میں ڈھکا ہوا ہے جہاں بار بار خراب موسم کی وجہ سے پرواز میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

تریگانا ایئر سے تعلق رکھنے والا اے ٹی آر 42 طیارہ پیر کی صبح یاپن جزیرے کے ایک ہوائی اڈے سے دارالحکومت جایا پورا کے لیے پرواز کرنے ہی والا تھا کہ ٹیک آف سے پہلے رن وے سے پھسل گیا۔ پرواز میں ایک بچے سمیت 42 مسافر اور عملے کے چھ افراد سوار تھے۔

جہاز کا توازن بگڑتے ہی مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی، متعدد مسافر جھٹکے لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں بعد ازاں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

بھارت کا فوجی طیارہ راجھستان میں گر کر تباہ

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایسا دوبارہ کبھی نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں