جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے شہر حدیرا میں گزشتہ روز چاقو بردار شخص کے حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’حملہ کرنے والے دہشت گرد کو مار دیا گیا ہے۔‘

پولیس کے مطابق چار مختلف مقامات کی نشان دہی ہوئی ہے جہاں چاقو کے حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اس کے باوجود اس طرح کے واقعات کا ہونا اسرائیلی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑے تو اسے بھی غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنے ایک حالیہ جاری بیان میں نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے پاس موقع ہے کہ لبنان کو ایک طویل جنگ کے دلدل میں جانے سے بچالیں جو ویسے ہی تباہی اور تکلیف لائے گی جیسی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں لبنان کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرائیں تاکہ یہ جنگ ختم ہو سکے۔

اسرائیل کی دھمکیاں، ایران کا بڑا بیان سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کا دائرہ جنوبی لبنان کے ساحلی علاقوں تک پھیلا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی بیروت میں حملہ کرکے 4رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں