جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

شکیب الحسن نے بنگلہ دیشی قوم سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے طلبہ احتجاج کے دوران اپنی خاموشی پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شکیب الحسن جنہوں نے گزشتہ سال سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان کی کابینہ کے رکن اسمبلی بنے تھے۔ انہوں نے طلبہ احتجاج کے دوران اپنی خاموشی پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے تین ماہ قبل ملک میں ہونے والے طلبہ احتجاج کے دوران اپنے خاموش رہنے پر قوم سے معافی مانگی ہے اور بنگلہ دیشی عوام کو ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں سپورٹ کرنے کی گزارش کی ہے۔

- Advertisement -

شکیب الحسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری خاموشی پر جنہیں دکھ پہنچا ہے ان سے میں خلوص دل سے معافی چاہتا ہوں۔ میں ہوم گراؤنڈ پر اپنا آخری میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ میرے فینز اس موقع پر گراؤنڈ میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے موجود ہوں۔ میں آپ سب کے ساتھ مل کر کرکٹ کو گُڈ بائے کہنا چاہتا ہوں اور الوداع کے موقع پر میں اپنے فینز کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کے دوران جن طالب علموں نے قربانیاں دیں، میں انہیں بڑے احترام سے دیکھتا ہوں۔ اس تحریک کے دوران جو شہید یا زخمی ہوئے وہ بھی میرے لیے قابلِ احترام ہیں اور میں ان کی فیملیز کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں۔

شکیب الحسن نے یہ بھی کہا کہ میں آپ سب کے احساسات کو عزت دیتا ہوں اور خلوص دل سے معافی مانگتا ہوں، میں بھی آپ کی جگہ ہوتا تو اپ سیٹ ہوتا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کیریئر کے دوران سیاست کا رخ کرنے والے شکیب الحسن رواں سال عوامی لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، حکومت ختم اور پارلیمنٹ تحلیل ہوتے ہی ان کی رکن اسمبلی کی حیثیت بھی ختم ہوگئی تاہم جولائی میں ہونے والے ملک گیر طلبہ احتجاج میں انہوں نے مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھی تھی جس پر بنگلہ دیشی عوام سمیت ان کے فینز نے بھی ان سے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن نے گزشتہ ماہ دورہ بھارت کے دوران آخری ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی سر زمین پر جنوبی افریقا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر آخری ٹیسٹ کھیلیں اگر یہ موقع نہ ملا تو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے ڈھاکا میں شروع ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں