پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

رتن ٹاٹا کس بھارتی اداکارہ سے محبت کرتے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کی موت پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کی جانب افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ سیمی گریوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ آپ چلے گئے ہیں مگر آپ کے چلے جانے سے ہونے والا نقصان برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔‘

- Advertisement -

کچھ عرصے قبل سیمی گریوال نے بھارتی کاروباری شخصیت کو ڈیٹ کرنے سے متعلق اپنے دعوے میں کہا تھا کہ میرا ان سے مختصر عرصے ڈیٹنگ کے بعد بریک اپ ہو گیا تھا، مگر ہم ایک دوسرے کے قریبی دوست رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف بھارتی کاروباری گروپ ’ٹاٹا‘ کے سربراہ اسپتال میں کچھ روز زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین کو دو روز قبل طبیعت کی ناسازی کے باعث تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان کی عمر 86 برس تھی۔

ارب پتی تاجر 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1991 سے 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے اور اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے اور ٹاٹا گروپ کو بلندیوں تک پہنچایا۔

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے

سال 2012میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں