جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

25 اکتوبر سے پہلے آئینی عدالت کا قیام حکومت کا درد سر ہے ہمارا نہیں، ترجمان جے یو آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یوآئی کا حکومت سے کوئی معاملہ طے نہیں ہوا، 25 اکتوبر سے پہلے آئینی عدالت کا قیام حکومت کا درد سر ہے ہمارا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 25 اکتوبر سے پہلے آئینی عدالت کا قیام حکومت کا درد سر ہے ہمارا نہیں، ہمارا 90 فیصد مسودہ تیار ہوگیا جو پی ٹی آئی اور پی پی سے شیئر کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی آئینی عدالت نہیں چاہتےجوسپریم کورٹ سےاوپرہو، جے یوآئی کاحکومت سےکوئی معاملہ طےنہیں ہوا، حکومت نے غلط اندازہ لگایا اور سمجھا مولوی سادگی میں مان جائیں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمارااصولی موقف ہے آئینی ترمیم ایسی ہونی چاہیےجو سب کوقبول ہو آئینی عدالت پراتفاق نہیں تو تجویز ہے سپریم کورٹ میں علیحدہ بینچ بن جائے اور 4 یا 5 ججز پر مشتمل آئینی بینچ ہو جو چیف جسٹس کےماتحت ہو۔

جے یو آئی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم 25 کروڑعوام کیلئے ہوتی ہے ناں کہ کسی شخص یا حکومت کیلئےہو، پیپلزپارٹی اور ہمیں جو مسودہ دیا گیا وہ الگ تھا جس پر بلاول پریشان ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں