جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ، سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، اسلام آباد پولیس کی 7 ہزار 520 اہلکار اور پاک رینجرز کے 800 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پراسلام آباد پولیس نے سیکورٹی تفصیلی پلان ترتیب دے دیا، اسلام آباد پولیس کی 7 ہزار 520 اہلکار تعینات کی جائے گی جبکہ پاک رینجرز کے 800 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

تمام افسرز اور اہلکار دو شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے تمام افسران اپنے زیر کمانڈ علاقے میں کانفرس سے پہلے خصوصی سر آپریشن کریں گے۔

- Advertisement -

افسرز پاک رینجرز ،پاک فوج اور احساس اداروں کے ساتھ ہوٹلز اور کانفرنس کی وینیو کی سیکیورٹی زمہ داری ادا کریں گے اور ڈپلومیٹس کے روٹ کے اوپر بلند و بالا عمارتوں ،پیٹرول پمپ ، شادی ہال اور دیگر پبلک مقامات کے اوپر سیکیورٹی کلئیر کروائیں گے۔

کانفرنس کے تینوں روز افسرز اور اہلکار ذاتی سواری پر ڈیوٹی آنے پر پابندی ہے جبکہ کانفرس کے روز ہر قسم احتجاج پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

وی وی آئی پیز موومنٹ کے دوران روٹ کے اوپر ہر طرح کی ٹریفک بند کردی جائے گی، کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے چھ لیئرز سیکیورٹی سسٹم تشکیل دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں