جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

پنجاب کے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر کے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج و دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں 3 دن کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ان تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے احکامات جاری کیے گئے۔

دفعہ 144 کیوں لگائی جاتی ہے؟

دفعہ 144 نافذ کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت کسی خاص علاقے میں کسی خاص صورت حال کی بنا پر لوگوں کے اجتماع یا مخصوص سرگرمیوں پر پابندی لگاتی ہے۔ اس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، تشدد یا انتشار کو روکنا، یا کسی خطرناک صورت حال سے نمٹنا ہوتا ہے۔

جب دفعہ 144 نافذ کی جاتی ہے تو اس کے تحت عوامی اجتماعات، جلسے جلوس یا کسی بھی قسم کی بڑی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ اس کا اطلاق عموماً ان مواقع پر کیا جاتا ہے جب حکام کو خطرہ محسوس ہوتا ہے کہ حالات بگڑ سکتے ہیں یا عوامی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں