ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

خاتون پولیس افسر کی تھانے میں انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے تھانے کے اندر انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی جنہیں ساتھیوں نے بچا لیا۔

روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھرانی نے چلیپچڈ پولیس اسٹیشن میں خودکشی کرنے کی کوشش۔

سدھرانی نے الزام عائد کیا کہ سب انسپکٹر یادگیری اسے ہراساں کر رہا تھا، ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے باوجود وہ انہیں غیر حاضر تصور کرتا تھا۔

- Advertisement -

بدھ کی شام تقریباً 7 بجے جب وہ ڈیوٹی پر پہنچیں تو یادگیری نے ان سے 8 اور 9 اکتوبر کو حاضر نہ ہونے کے بارے میں تحریری طور پر دریافت کیا۔

اس کے بعد سدھرانی پولیس تھانے کے ایک کمرے میں گئیں اور پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم ڈیوٹی پر موجود ان کے ساتھیوں نے بچا لیا۔

خاتون پولیس افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

واقعے کے بعد نرسا پور انسپکٹر کی سربراہی میں تحقیقات شروع کر دی دی جس کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر یادگیری کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں