جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

دنیا کی پانچ بڑی جوہری طاقتوں کی اہم ملاقات طے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والی پانچ ریاستوں کا ایک گروپ اگلے دو ہفتوں میں نیویارک میں ملاقات کرنے والا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ گروپ روس، امریکا، چین، فرانس اور برطانیہ پر مشتمل ہت جو نہ صرف جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن بھی ہیں۔

سرگئی ریابکوف نے اپنے بیان میں ملاقات کی کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بتایا کہ اس میں کس سطح کے حکام شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

یہ ملاقات اس لیے اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے روس اور مغرب کے درمیان جوہری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ماہ روس کے جوہری اصول میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو ایسے منظرناموں کی فہرست میں توسیع کر رہا ہے جو اسے جوہری ہتھیار چلانے پر غور کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

جنوری 2022 میں صدر پیوٹن کے یوکرین میں روسی فوج بھیجنے سے قبل جوہری گروپ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا کہ وہ جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ سے گریز اور اسٹریٹجک خطرات میں کمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔

انہوں نے اُس وقت کہا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور اسے کبھی نہیں لڑنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں