بالی ووڈ کی شوخ و چنچنل اداکارہ تریپتی دیمری نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں شاہ رخ خان جیسے شریک سفر کی خواہش رکھتی ہیں۔
بیڈ نیوز کی اداکارہ نے حال ہی میں محبت اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص آئے جو شاہ رخ خان کے اس کردار سے ملتا جلتا ہو جو انھوں نے فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں نبھایا تھا۔
یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تریپتی دیمری نے کہا کہ شاہ رخ خان کی یہ رومانوی کامیڈی فلم ان کی پسندیدہ فلم ہے کیوں کہ اس میں محبت کو بہت ہی خالص انداز میں دکھایا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں فلموں والی رومانٹک ہوں، مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ کی فلم ‘کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں ایک معصومیت ہے، اس فلم میں جو بھی پیار تھا شاہ رخ خان سر کو وہ بہت خالص تھا۔
میرے خیال میں کسی بھی شخص سی اسی طرح کی محبت چاہتی ہوں، مجھے اسی طرح کا بندہ چاہیے، تاہم آپ کو ہمیشہ ایسا شخص نہیں ملتا جو آپ کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔
اس سے قبل تریپتی دیمری نے یہ بھی کہا تھا کہ ہدایت کار انیس بزمی کی فلم بھول بھولیاں 3 میں کام کا موقع ملنا ایسا ہی تھا جیسے ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا ہو۔
تریپتی دیمری نے کارتک آریان اور ودیا بالن کے لیے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا جبکہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔
خیال رہے کہ اینیمل کی اداکارہ اس وقت بالی ووڈ کی ان حسیناؤں میں شامل ہیں جنھیں انٹرنیٹ پر کافی سرچ کیا جارہا ہے جبکہ وکی کوشل کے ساتھ ان کی حالیہ فلم بیڈ نیوز میں بھی ان کی پرفارمنس نے کافی توجہ حاصل کی ہے۔