جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’علی امین گنڈاپور کی بات سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے چلی گئی‘ خواجہ آصف، پروگرام براہ راست دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بات سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے چلی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر بانی پی ٹی آئی کی خاموشی کسی وجہ سے ہے، وہ کبھی گرمی اور کبھی نرمی کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی کہانی کا اسکرپٹ پہلے سے طے شدہ تھا، انہیں بانی پی ٹی آئی نے برے وقت کے لیے رکھا ہوا ہے، علی امین کی کہانی ان کے ایکشنز سے مطابقت نہیں رکھتی۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت سمیت تین ترامیم لا رہے ہیں، حکومت ہر حال میں آئینی ترامیم لے کر آئے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پوری کوشش ہے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں۔تینوں ترامیم چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہیں جس پر بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے بھی دستخط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت سے متعلق ترامیم 2008 سے کرنا چاہ رہے تھے مگر نہ ہوسکی، یہ معاملہ ہمارے لیے ڈو اور ڈائی نہیں، آئینی عدالت سمیت تین ترامیم لائی جارہی ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف نے کہا تھا کہ ایسا نظام عدل لانا چاہتے ہیں جس میں کسی ایک شخص کو وہ اختیار حاصل نہ ہو جو جہوری نظام کو پٹری سے اتار دے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ فرد واحد ملک و قوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کرنا درست وقت پر تاریخی فیصلہ تھا، میثاق جمہوریت سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا اور اس کے نتیجے میں غیر جمہوری قوتوں کا سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کیا۔

نواز شریف نے مزید کہا تھا کہ سب جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں