جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندے کی کال منظرعام پر آنے سے دونوں  کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے،کارندوں کی ہوشروبا کال منظر عام پر آئی، خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوئے۔

- Advertisement -

دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا "یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہاہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا اور میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار ، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں ، سارے ایک ہو جائیں چاہےوہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یا جو طالبان ہیں او روہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں، پنجابی اور دوسری قوموں کواپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں”۔

دفاعی ماہرین نے خفیہ کال پر تجزیے میں کہا کہ "یہ کال پشتون کارڈ کے ذریعے غیور پشتونوں کو ورغلانے کی سازش ہے، خارجی طارق محمود کا دھرنے میں شرکت کے لیے بے تاب ہونا فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کے گٹھ جوڑ کی واضح دلیل ہے،۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ خفیہ کال میں لسانیت اور قومیت کو بھڑکانے اور غیر پشتونوں کیخلاف اتحاد پر زور دیا گیا یہ کال پشتون قبائل میں عسکری اور غیر عسکری قوتوں کو یکجا ہو کر ریاست پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کی ترغیب ہےکالعدم پی ٹی ایم معصومیت کا ڈرامہ رچاکر پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے پی ٹی ایم اور فتنتہ الخوراج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں