پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ ماجدہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔
معروف اداکار اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
معروف اداکارنے اپنی والدہ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی والدہ علیل تھیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میری پیاری والدہ اس جہاں کو چھوڑ کر بہتر جہاں میں چلی گئیں۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے مزید لکھا کہ والدہ کی مہربانی، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، جیسے ان کے جانے کا غم ہمارے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔
اداکار نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔