جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

حکومت مطمئن ہے ان کے پاس آئینی ترمیم کے لئے دوتہائی اکثریت موجود ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت مطمئن ہے ان کے پاس دوتہائی اکثریت موجودہے بہتر ہوگا تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کرترمیم کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تمام ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنا ڈرافٹ پیش کیا، حکومت نے وکلا تنظیموں کیساتھ بات چیت پر کمیٹی کو آگاہ کیا۔

چئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کےقیام اورآئینی عدالتوں میں ججزکی تعیناتی کے طریقہ کار کو شیئرکیا، فضل الرحمان نے پھر کہا کہ پیپلز پارٹی کیساتھ مل کر متفقہ ڈرافٹ بنائیں گے، مولانافضل الرحمان کی رائے سے اتفاق کیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے بہتر ہوگا کہ تمام پارٹیوں کیساتھ مل کرآئین سازی کریں، شروع سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش تھی اور آج بھی یہ ہی ہے اور کل بھی کوشش ہوگی تمام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ بامعنی مذاکرات ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال پیدانہیں ہونےدیں گےکہ بس مخالفت برائےمخالفت ہو، حکومت مطمئن ہےکہ ان کےپاس دوتہائی اکثریت موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وزیر قانون نے اجلاس میں کہا کہ وہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ، مولانا فضل الرحمان نے ڈرافٹ نہیں دیا، ہمارا ڈرافٹ دو ہفتے سے مولانا فضل الرحمان کے پاس موجود ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نےحکومت سے کہا آئینی ترامیم کیلئے اپنا مؤقف کمیٹی میں رکھے جبکہ پی ٹی آئی ایک طرف آئینی ترامیم کو روکنا چاہتی ہے پھر وقت بھی مانگتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں