جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی وزیر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب ہر ممکن اقدام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرسرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے وفد سے جی ٹو جی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ہوئی ، سعودی وفد سے اجلاس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی ۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے پاکستان حکومت کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع بہت ہیں، وزیر اعظم اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں شاندار رہیں، اچھے نتائج آئیں گے۔

- Advertisement -

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےسعودی عرب ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزرا کی طرف سے سعودی حکومت سےسرمایہ کاری پر اظہار تشکر کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،اعشاریے بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں، معیشت کی مضبوطی کیلئے متعدد پالیسیاں متعارف کرائیں۔

ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھا کہ دوطرفہ سرمایہ کاری سےسعودی عرب سےدیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی معاشی ترجیحات مطابقت رکھتی ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی مزید نزدیک آ رہی ہے، ٹیکسٹائل، لیدر،فوڈ اور دیگر شعبوں میں تجارت کو فروغ دیں گے، نومبر میں 30رکنی تجارتی وفد پاکستان سےسعودی عرب جائے گا۔

سعودی وزیرسرمایہ کاری نے دورے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں