ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد دوسرے میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے اور اس میچ میں اوپنرز امام الحق اور کامران غلام کو کھلایا جا سکتا ہے جن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر ابرار احمد جو بیماری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ نعمان علی کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگ اور 47 رنز کی تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ اس میچ میں بولنگ تو مکمل فلاپ ہوئی تاہم بیٹنگ میں صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل سب ناکام رہے۔

کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا نے پہلی اننگ میں سنچریاں اسکور کیں لیکن دوسری اننگ میں سوائے سلمان آغا کے دونوں بلے باز بھی نہ چل سکے۔

شان مسعود کا ستارہ گردش میں، کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں