جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

پاکستانی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 750 سے زائد ہو گئی۔ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ہوا۔

عام دنوں میں اوور فلائنگ کرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد700ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مزید ایئرلائنز نے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےکی اجازت طلب کی ہے۔

- Advertisement -

اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ اوورفلائنگ کرنےوالی پروازیں سی اےاےکو ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں