ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

اسرائیل ہر قسم کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو چکا، ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے اقدامات کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسعود پیزشکیان نے ترکمانستان میں ایک بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر روسی سرکاری ٹی وی کے رپورٹر سے گفتگو کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہنا چاہوں گا کہ وہ بے گناہ لوگوں کا قتل بند کرے اور رہائشی عمارتوں اور ایسے لوگوں پر بمباری روکے جن کے پاس کچھ نہیں بچا۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کو ہر قسم کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ سب اسی لیے کر رہا ہے کیونکہ اس کے پیچھے امریکا اور یورپی یونین ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل حالیہ ہفتوں میں لبنان میں حزب اللہ پر اپنے حملوں میں تیزی لایا ہے جن میں مزاحمتی تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں شہید ہوئے۔ تل ابیب نے جنوبی لبنان میں بری فوج بھیجی اور دارالحکومت بیروت پر وحشانہ بمباری کی۔

بیروت کے قلب میں جمعرات کو دیر گئے ایک اسرائیلی حملے میں 22 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان میں کارروائیوں کا مقصد اس کے دسیوں ہزار باشندوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینا ہے جو گزشتہ ایک سال کے دوران حزب اللہ کے راکٹ فائر کی وجہ سے شمالی اسرائیل چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں