ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان بےراہ روی کا شکار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن قوموں کے کھیل کےمیدان آباد ہوتے ہیں انکے حوصلے بھی آباد ہوتے ہیں سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان بےراہ روی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ سمیت متعدد صوبائی اور وفاقی محکموں کےسربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی ہر ادارے کی قومی ذمہ داری ہے ہم سب کو ملکر کھیل دوست ماحول بنانا ہے تاکہ ہر فرد کھیلوں کی طرف راغب ہو۔

- Advertisement -

رانا ثنااللہ نے ہدایت کی کہ محکمہ جاتی کھیلوں کا فروغ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے محکموں کو ہدایت ہے سپورٹس پالیسی بنائیں تاکہ کھلاڑیوں کوملازمتیں مل سکیں محکموں میں اسپورٹس کوٹہ مختص کرنےکےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی ترقی و ترویج ہی ہماری نسلوں کا مستقبل محفوظ کرے گی کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کو مصروف، مثبت رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں