ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

مہوش حیات اور بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ مہوش حیات بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی جس سے قبل ان کی گلوکار کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں

- Advertisement -

ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے‘‘۔

ہنی سنگھ تقریباً ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد انھوں نے 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم ’’گلوری‘‘ جاری کیا۔

گلوکار رواں سال مہوش حیات کے ساتھ بھی نظر آئے اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ دونوں جلد کچھ دھماکے دار کرنے والے ہیں۔

قبل ازیں مہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک ’کلر‘ میں کام کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں