اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : یوٹیوب اپنے صارفین کیلیے یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کو متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے، جس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔

یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ شارٹس کے لیے یوزر انٹرفیس میں بہتری کی آزمائش کر رہا ہے۔ اپڈیٹڈ انٹرفیس صارفین کے لیے ان شارٹس کو محفوظ کرنے یا بعد میں دیکھنے کے لیے بک مارک کرنا آسان بنا دیتا ہے۔

- Advertisement -

موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر پر ’لائک‘ اور ’ڈِس لائک‘ کے بٹن دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں شروع کی جانے والی آزمائش میں ’سیو‘ بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ویڈیو ناپسند کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بٹن کو ہٹایا جارہا ہے۔

youtube shorts

یوٹیوب کے مطابق ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبا کر ظاہر ہونے والے مینو سے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تبدیلی سے صارفین کو مزید ویڈیوز اپنی پلے لسٹ میں شامل کرنے کی ترغیب ملے گی چونکہ شارٹس ویڈیوز بہت جلدی ختم ہو جاتی ہیں۔

اس لیے انٹرفیس میں ‘سیو’ بٹن کی موجودگی سے یہ ویڈیوز محفوظ کرنے میں آسانی ہوگی جب صارفین ‘سیو’ بٹن پر ٹیپ کریں گے تو پلیٹ فارم انہیں کسی نئی یا موجودہ یوٹیوب پلے لسٹ میں ویڈیو محفوظ کرنے کا آپشن دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں