منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر منشیات بحرین لے جانے والی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ائیرپورٹ سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر منشیات بحرین لے جانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مٹھائی کے ڈبوں سے منشیات برآمد کرکے خاتون کو گرفتارکرلیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے بحرین جا رہی تھی کہ گداگری میں ملوث ہونے کے شبے پر روک کر تلاشی لی گئی، ملزمہ کے سامان میں مٹھائی، 2 کپڑوں کے جوڑے اور پرفیوم شامل تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ تلاشی پر بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی ،منشیات مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ اسے یہ باکس بحرین میں موجود ایک شخص کے حوالے کرنا تھا، باکس ڈیلور کرنے کے بدلے اسے سروس چارجز ملنا تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار خاتون کو اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں