ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

گاڑی مالکان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گاڑی پر اپنی مند پسند نمبر پلیٹ لگوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، اسکیم کا اجرا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی انسان کی ضرورت تو ہے ہی لیکن مختلف اقسام کی گاڑیاں رکھنا ایک شوق بھی ہے۔ گاڑیوں کے شوقین افراد مختلف طریقوں سے اپنے اس شوق کو پورا کرتے ہیں۔

گاڑیوں کے شوقین افراد کی ایک خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کچھ خاص اور دلچسپ ہو اور بہت سے افراد اپنا من پسند نمبر اور اس کی سیریز حاصل کرنے کے لیے بھاری رقوم بھی ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ڈی جی ایکسائز فیصل فرید نے بتایا کہ گاڑیوں کیلئے من پسند نمبر پلیٹ اسکیم کا اجرا کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد اسکیم کا باقاعدہ اجرا ہوگا۔

فیصل فرید کا کہنا تھا کہ من پسند نمبروں کا اجرا کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ من پسندنمبروں کی 3کیٹگریزرکھی گئی ہیں، کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جاسکے گا، پلاٹینم کیٹگری کے تحت اپنا یاپیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا جبکہ گولڈ کیٹگری کے تحت 3 من پسند حروف اور 3 ہندسے لکھوائے جاسکیں گے۔

ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ مذہبی ،سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یاہندسہ الاٹ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں