کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی کا تسلسل برقرار رہا، 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 85 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 1952 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 85483 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک موقع پر انڈیکس نے 86 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح بھی عبور کی۔
100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 86451 پوائنٹس رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 83303 پوائنٹس رہی۔
- Advertisement -
ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 277 ارب روپے بڑھ گئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 11 کھرب 158 ارب روپے ہو گئی، گزشتہ ہفتے آئی پی پیز معاہدوں کی قبل از وقت منسوخی کا معاملہ بھی سرگرم رہا، جس کے سبب پاور سیکٹر میں سیلنگ پریشر دیکھا گیا۔