ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

امریکا نے ایران کے تیل پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کے بعد امریکا نے ایران کے تیل کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی تجارت اور نقل و حمل میں شامل کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد اقدامات پر نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

- Advertisement -

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل برسا دیئے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کئے تھے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بج اُٹھے تھے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے علاقوں میں آبادی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں بعض رہائشی علاقوں میں واقع گھر اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی اسرائیل کے بعض علاقوں میں گھروں میں اپنے فوجی افسران اور اہل کاروں کے اجتماع کے مراکز قائم کئے ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسی طرح بڑے شہروں مثلا حیفا، طبریا اور عکا میں رہائشی علاقوں کے اندر فوجی اڈے قائم کئے ہوئے ہیں، جہاں سے لبنان پر حملوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نلفروشان کا جسد خاکی مل گیا

حزب اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گھروں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ آبادی کے افراد اپنی زندگی کی خاطر ان عسکری اجتماعات کے قریب نہ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں