ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

’پاکستان ٹیم کم بیک کرکے انگلینڈ کو ہرا سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹیم کم بیک کرکے انگلینڈ کو ہراسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں میں کوئی گروپ بندی نہیں لگتی، دو سال پہلے یہی ٹیم نمبر ون تھی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست پر پوری قوم کی طرح میں بھی مایوس ہوں۔

- Advertisement -

دوسری جانب سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ حد سے زیادہ تشہیر کھلاڑیوں کو حقیقت سے دور کررہی ہے، پلیئرز خود کو زیادہ بڑا سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر منفی باتیں اور ایجنڈے بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے کے باوجود جو روٹ ڈبل سنچری اور ہیروی بروک کی ٹرپل سنچری کی بدولت پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسپنرز ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ شان مسعود کی کپتانی میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں