ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے اہم مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

ذرائع نے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متعلق مجوزہ بل بھی ترامیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی پی پیز کے معاہدوں، بجلی کے ریٹ میں کمی پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے آئی پی پیز کے معاملے پر ایم کیو ایم کے کردار کو سراہا اور عوامی مفادات اور نچلی سطح تک اختیارات منتقلی کی ترامیم کی حمایت کی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ ڈاکٹر فاروق ستار کو مل گیا۔

شہباز شریف نے حکومتی وفد کو معاملات پر فوری ایم کیو ایم سے مشاورت کی ہدایت کی۔ حکومتی وفد کل کراچی پہنچ کر سیاسی جماعت کے مرکز جائے گا۔

ملاقات میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سعد رفیق موجود رہے جبکہ ایم کیو ایم وفد میں فاروق ستار، امین الحق اور کامران ٹیسوری شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں