اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا ہے جس میں پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

عمر ایوب نے کہا کہ آئینی ترامیم پر ہمارے تحفظات دور کریں اور اعتماد میں لیں، آئینی ترامیم پر مشاورت 31 اکتوبر کے بعد ہی ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کے کاروبار کو زبردستی بند کروایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کردی گئی، کئی روز سے ان کو قید تنہائی میں رکھا جارہا  ہے، آپ پہلے ہماری ان سے ملاقات کروائیں۔

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا تقرر کون کرے گا، عہدے کی میعاد کتنے سال ہوگی؟

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  کمیٹی میں آپ آئینی ترامیم  لے آئے ہیں اورچاہتے ہیں بس یہ کسی طرح منظور کرالیں ، ہمارے بعض ارکان کو قابو کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور کچھ کو پیسوں کی آفرز دی جارہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوجاتی مسودہ نہیں دے سکتے، اس کمیٹی کا ٹائٹل آف میٹنگ ہی غلط ہے، کمیٹی قومی اسمبلی کے اندر سے ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق بنائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں