اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

احمد شہزاد کا قومی کرکٹرز کو فلم دیکھنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست پر قومی کرکٹرز کو بھارتی فلم ’لگان‘ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد شہزاد نے پاکستانی کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بیٹنگ پچ بنا کر بھی ہار کر ٹیم نے ثبوت دیا کہ شکست خوردہ ٹیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جذبے کے لیے لگان فلم دیکھیں کیونکہ پی سی بی نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرنے ہیں، آپ لوگوں کو ملک کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں۔

- Advertisement -
احمد شہزاد نے کہا کہ لگان فلم کچرا جیسے بولر ہی آئیں کیا جس نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا لیکن ہمیں وہ بھی نہی مل رہا ہے کیا کیونکہ ہمارے اسپنرز کو چائے پانی سے فرصت نہیں۔

یہ پڑھیں: ’پاکستان ٹیم کم بیک کرکے انگلینڈ کو ہرا سکتی ہے‘

انہوں نے لکھا کہ پاکستان جو ٹیم آرہی ہے وہ کسی مندر کے گھنٹے کی طرح بجا کر جارہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں، بنگلادیش، کیخلاف پہلی بار تاریخی شکست، اس کے بعد انگلینڈ کیخلاف خراب کارکردگی دکھائی گئی۔

احمد شہزاد ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہوچکی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے قوم کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے اب نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے کے باوجود جو روٹ ڈبل سنچری اور ہیروی بروک کی ٹرپل سنچری کی بدولت پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسپنرز ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیے جانے کا امکان ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ شان مسعود کی کپتانی میں قومی ٹیم کی یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں