اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

کراچی: پائپ لائن پھٹ گئی گلیوں میں تیل بہنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد کراچی کی گلیوں میں تیل بہنے لگا، پولیس نے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیابان سحر 26 اسٹریٹ کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی، نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن پھٹنے سے خام تیل گلیوں میں بہنے لگا، ساؤتھ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کوسیل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس خیابان سحر میں پیش آنے والے مذکورہ واقعے کے بعد متعلقہ حکام کو تیل کی پائپ لائن پھٹنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

ایک ماہ قبل تک جو کھلا کوکنگ آئل 400 روپے فی لیٹر تک میں دستیاب تھا اس کی قیمت بڑھتے بڑھتے 470 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے جبکہ پیکٹ کے تیل قیمت بھی 550 روپے کے قریب ہوگئی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے ائی ہے، آئندہ ایک لیٹر پیٹرول 4 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں