جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کچے میں قائم 50 سے زائد پولیس مورچے اہلکاروں سے خالی

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے قائم کیے گئے 50 سے زائد پولیس مورچے اہلکاروں سے خالی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کچے کے ڈاکوؤں نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور وہ ہنی ٹریپ کے ذریعے ملک بھر سے معصوم لوگوں کو بلا کر اغوا کرتے اور پھر بھاری تاوان وصول کرتے ہیں۔

ان ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کو روکنے اور سرکوبی کے لیے صادق آباد کے کچے کے علاقے میں پولیس مورچے قائم کیے گئے ہیں تاہم ان میں سے 50 سے زائد مورچے پولیس اہلکاروں سے خالی ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملازمین نے ڈیوٹی سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس گشت نہ ہونے سے اغوا برائے تاوان اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب مورچوں میں تعینات اہلکاروں کو پولیس لائن طلب کر لیا گیا اور ان کی ڈیوٹیاں جلد بحال کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں کئی بار مقابلے ہوئے ہیں جہاں ڈاکوؤں کو زک پہنچی، وہیں پولیس کو بھی بھاری

نقصان ہوا ہے اور اب تک کئی افسران اور جوان اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں