اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم نے آئینی ترامیم کی حمایت کے لیے بڑا مطالبہ کر دیا، ن لیگی وفد کراچی پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکسان نے مجوزہ آئینی ترامیم کی حمایت پر ایک بڑا مطالبہ کر دیا ہے جس پر بات چیت کے لیے حکومتی وفد آج کراچی پہنچ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان جو وفاق میں حکومت کی اتحادی ہے اس نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے اہم مطالبہ کر دیا ہے اور اس حمایت کے عوض ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کے لیے اختیارات مانگ لیے ہیں۔

ایم کیو ایم وفد نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے آرٹیکل 140 اے کی ترمیم کے حوالے سے جمع شدہ مسودہ بھی پیش کیا تھا۔

- Advertisement -

اس معاملے پر وزیراعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا وفد ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن آفس پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت وفاقی وزیر احسن اقبال کر رہے ہیں۔ وفد میں اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔

ن لیگی وفد کا ایم کیو ایم مرکز پہنچنے پر خالد مقبول، امین الحق، حفیظ الدین، شکیل احمد، علی خورشیدی ودیگر نے استقبال کیا۔

اب سے کچھ دیر میں دونوں جماعتوں کے درمیان پاکستان ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے سربراہ خالد مقبول، کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک ہوں گے۔ ایم کیو ایم اور ن لیگ کی قیادت بلدیاتی اداروں سے متعلق مسودے پر گفتگو کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کا وفد آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پر ایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں