پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

صحافیوں پر تشدد کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، وزیر داخلہ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے واضح طور پر کہا ہے کہ جن اہلکاروں نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

سندھ کے وزیرداخلہ نے پریس کلب، تین تلوار اور میٹرو پول پر مظاہروں سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ان مظاہروں کے دوران صحافیوں، دیگر کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، جنھوں نے صحافیوں پر تششد کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ضیا لنجار نے کہا کہ کمشنرکراچی کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا، سول سوسائٹی اور مذہبی جماعت نے ایک ہی دن مظاہرے کی کال دی۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن مظاہروں کی کال کی وجہ سے تصادم کا خدشہ تھا، مظاہرین نے قانون کی خلاف ورزی کی۔

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لیا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں