جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسلام آباد کی تمام سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سیکیورٹی میں دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سیکیورٹی میں دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انعقاد پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرزاور ایف سی کی سکیورٹی میں دے دیا گیا۔

حکومت نے سمٹ کے انعقاد کیلئے ریڈ زون میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

- Advertisement -

ایس سی او سمٹ کے موقع پر اہم مقامات پر آرمی، رینجرز، ایف سی تعینات کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں کیلئے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو نقل وحرکت محدودرکھنے کا کہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنو نشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں وزیرِ اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے ، وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ دوران ایس سی او سمٹ شہر میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ،صرف ان کاروباری مراکز کو بند رکھا جائے گا جو روٹ پر واقع ہوں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران شہر میں پلان کے مطابق روٹ لگایا جائے گا،روٹ کے دوران شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ میں سرگرمیوں پربھی اس دوران پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں