پیر, اکتوبر 14, 2024
اشتہار

چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا ہے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے طیارے نے نور خان ایئربیس لینڈ کیا جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے ہمراہ استقبال کیا۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم کو توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ ثقافتی لباس پہنے بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ چینی وزیراعظم کو پی ایم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ لی چیانگ کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی موجود ہے جن میں وزارت خارجہ، تجارت، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے نمائندے شامل ہیں۔

- Advertisement -

دورے کے دوران چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کے لیے چین کا پندرہ رکنی وفد پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک اپنے بنیادی مفادات پر باہمی حمایت کی توثیق کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل پاک چین دو طرفہ مزاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی چیانگ اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

اس ملاقات میں پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کریں گے، جن میں اقتصادی، معاشی اور تجارتی تعلقات اور سی پیک کے تحت تعاون شامل ہے جبکہ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی وزیر اعظم صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ پاکستان کے پارلیمانی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں