پاکستان کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ منگل 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے جس کے لیے انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ملتان میں منگل 15 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے معرکے کے لیے مہمان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے ریگولر کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر میٹ پوٹس ان کی جگہ پر کریں گے۔
دوسرے میچ کے لیے ٹیم انگلش ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ، شعیب بشیر اور میٹ پوٹس
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگلے دونوں ٹیسٹ میچوں سے چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔