بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

انگلینڈ میں کھیلتے تو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ضرور اٹھاتے، بین اسٹوکس کا پاکستان ٹیم پر گہرا طنز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں واپسی کرنے والے انگلینڈ کے کپتان نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی سر زمین پر کھیل رہے ہوتے تو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ضرور اٹھاتے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس جو انجری سے صحتیابی کے بعد منگل سے ملتان میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم پر گہرا طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم انگلینڈ میں اپنی سر زمین پر کھیل رہے ہوتے تو ہم گراؤنڈ کا فائدہ ضرور اٹھاتے۔

- Advertisement -

بین اسٹوکس نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ پر نئی پچ پر کھیلیں گے تو یہ سرپرائز ہوگا۔ ہم ہمیشہ میچ میں نتیجے کے لیے کھیلتے ہیں۔

انگلش کپتان نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ اور دوسرے میچ کے لیے پر عزم ہوں۔ میں بطور تیسرے فاسٹ بولر کے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلوں گا۔

بین اسٹوکس نے انگلینڈ کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچوں سے پاکستان کے چار بڑے کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ ان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ پاکستان کا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی سر زمین پر ساڑھے تین سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔

حال ہی میں کمزور ٹیم بنگلہ دیش نے پاکستان کو اسی کی سر زمین پر تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار کیا اور اب گزشتہ دنوں انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین ناکامی سے دوچار کیا۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے انگلش ٹیم کا اعلان، کپتان بین اسٹوکس کی واپسی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں