جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی: نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے پر نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف گلبرک کیمپس اور مسلم ٹاؤن کے طالبعلم سڑکوں پرآگئے، ٹائر اور لکڑیاں جلا کرسڑک بند کردی۔

اس دوران پولیس اورطلبا کے درمیان تصادم ہوا، پولیس تشدد سے متعدد طالبعلم زخمی ہوئے تاہم صورتحال خراب ہونے پر وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نجی کالج پہنچے۔

- Advertisement -

پنجاب انتظامیہ نے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن تاحکم ثانی معطل کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رانا سکندرحیات نے بچوں کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایاکہ پرنسپل نے ثبوت ڈیلیٹ کیے، آوازاٹھانے پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو دھمکانے کے آڈیو پیٖغامات موجود ہیں، کالج کے جو بھی اساتذہ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیرتعلیم کےجاتے ہی پولیس نے مزید نفری طلب کرلی گئی اور پتھراؤ کرنے والے طلبا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد واٹر کینن اور پریزن وین بھی پہنچا دی گئی ہے۔

احتجاج کے باعث قرطبہ چوک کی جانب سے جیل روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے اور شہریوں کومتبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کالج کے گارڈ نے دو روز قبل طالبہ سے زیادتی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں