منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

’بابر اعظم کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کی بھلائی کیلیے یہ فیصلہ کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کھیلنا چاہتے تھے لیکن ان کی بھلائی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈراپ نہیں کیا بلکہ انہیں آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینا ضروری تھا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچوں سے ڈراپ کرنے سے قبل انہیں پی سی بھی کے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے اگلے دو میچوں کے لیے سلیکشن کمیٹی نے چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جن میں ایک مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر اعظم کو اگلے ٹیسٹ میچز سے ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے سے بیٹر کو ایک دن قبل ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے اسکواڈ سے باہر ہونے پر ماہرین، سابق اور موجودہ کرکٹرز کی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں جہاں فخر زمان نے انہیں ٹیم سے باہر کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے وہیں انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس کو پی سی بی کا فضول فیصلہ قرار دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں